بچے کو سامان میں چھپا کر سفر کرنیوالی امریکی خاتون گرفتار

0

منیلا(اے ون نیوز) فلپائن کے منیلا انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر امریکی خاتون کو بچے کو سامان میں چھپا کر سفر کرنے کے جرم میں گرفتار کر لیا گیا۔میڈیا رپورٹ کے مطابق 43 سالہ امریکی خاتو ن جینیفر ٹالبوٹ کو منیلا انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر اس وقت گرفتار کیا گیا جب امیگریشن سٹاف نے اس کے سامان میں ایک نومولود بچے کو دریافت کیا۔

خاتون ایک پرواز پر سوار ہونا چاہتی تھی جبکہ بچے کو اس نے ایک کاغذ کے تھیلے میں ڈال کر سامان میں چھپا دیا تھا۔ امیگریشن حکام کے مطابق بچے کی سفری دستاویزات خاتون کے پاس نہیں تھیں، بچے کی عمر صرف 6 دن ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here