بھارتی سفارتی عملے کے13 اہلکار پاکستان چھوڑ گئے

0

اسلام آباد (اے ون نیوز) بھارت نے مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کی تو پاکستان نے بھی بھارت کے حوالے سے کچھ سخت فیصلے کیے جن میں تجارتی تعلقات ختم اور سفارتی تعلقات محدود کرنے کے ساتھ ساتھ بھارتی سفیر کو ملک بدر کرنا بھی شامل تھا۔ مقبوضہ کشمیر کے معاملے پر پاکستان اور بھارت کے مابین تعلقات کشیدہ ہونے پر اب بھارتی سفارتخانے کے 13 اہلکار بھی پاکستان چھوڑ گئے۔

ذرائع کے مطابق بھارتی سفارتی عملے کے 13 ارکان پاکستان چھوڑ گئے ۔ بھارتی سفارتی عملہ اپنے اہل خانہ کے ہمراہ واہگہ بارڈر کے راستے بھارت واپس روانہ ہوا۔ یاد رہے کہ مقبوضہ کشمیر کے معاملے پر وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت ہونے والے اجلاس میں ملکی داخلی سلامتی اور سکیورٹی سے متعلق اہم فیصلے کیے گئے تھے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here