بھارتی میڈیا کا پروپیگنڈا،حمزہ عباسی کو آئی ایس آئی کا ایجنٹ قراردے دیا

0
71

لاہور(اے ون نیوز) بدبودار خبث سے بھرے بھارتی میڈیا کے اینکرز اور نمائندوں نے پی ٹی آئی رہنماء اداکار حمزہ عباسی کو آئی ایس آئی کا ایجنٹ قراردے دیا، بوکھلاہٹ میں مبتلا بھارتی میڈیا نے دعویٰ کیا کہ آرٹیکل 370 کو ختم کرنے پر کشمیری خوش ہیں جبکہ پاکستان کی خفیہ ایجنسی آئی ایس آئی اپنے کٹھ پتلی ایجنٹوں کے ذریعے کشمیر سے متعلق جھوٹی خبریں پھیلا رہی ہے۔


تفصیلات کے مطابق مودی سرکار کیلئے کشمیر کی خصوصی حیثیت کو تبدیل کرنا گلے کی ہڈی بن گئی ہے۔ جس کو اب نہ نگلا جاسکتا ہے اور نہ ہی اُگلا جا سکتا ہے۔ آرٹیکل 370 کو ختم کرکے ہندوستا ن نے مقبوضہ کشمیر کے ٹکڑے کرنے، امریکا اوراسرائیل کے گٹھ جوڑ سے فلسطین ماڈل نافذ کرکے کشمیریوں کی نسل کشی کا جو اقدام اٹھایا ہے۔

اس پر بھارت کا چہرہ پوری دنیا کے سامنے بے نقاب ہوگیا ہے، کہ کس طرح انتہاء پسند ہندوتنظیم آرایس ایس کے پیروکار اپنے نظریے کی پیروی کررہے ہیں۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here