بھارتی کرکٹرروی چندر ایشون پاکستانی کپتان بابر اعظم کے مداح ہوگئے

0

ممبئی(اے ون نیوز)بھارتی ٹیسٹ کرکٹر روی چندر ایشون بھی پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم کے مداح ہوگئے۔روی چندر ایشون کا کہنا ہے کہ بابر اعظم ایسا کرکٹر ہے جس کی بیٹنگ دیکھنے کو دل کر تا ہے، انہوں نے کہا کہ بابر اعظم جیسا کرکٹر کوئی نہیں ہے۔سابق قومی کرکٹر انضمام الحق سے یوٹیوب چینل پر بات کرتے ہوئے روی چندر اشون کپتان پاکستان کرکٹ ٹیم بابر اعظم کی تعریفوں کے پل باندھ دیے ہیں۔انہوں نے انضمام الحق سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کی ٹیم میں طویل مدت بعد ایسا بیٹسمین شامل ہوا جس کی بلے بازی دیکھ کر آنکھوں کو ٹھنڈک پڑتی ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here