بھارتی گلوکار کا 15اگست کو’’خالصتان‘‘کی پرچم کشائی تقریب میں شرکت کا اعلان

0
109

لاہور(اے ون نیوز) بھارتی گلوکار ریپرہارڈ کور نے15اگست کو سکھوں کی خالصتان پرچم کشائی کی تقریب میں شرکت کا اعلان کردیا۔ انہوں نے اس حوالے سے مودی اورامیت شاہ کو پیغام بھجوایا کہ دنیا کے 16ممالک میں 15 اگست کو خالصتان کا پرچم لہرایا جائےگا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارتی گلوکار ریپرہارڈ کور نے بھارتی وزیر اعظم مودی اور بھارتی وزیرداخلہ امیت شاہ کوسخت پیغام دیا ہے کہ دنیا کے 16ممالک میں 15 اگست کو خالصتان کا پرچم لہرایا جائےگا۔

جبکہ بھارتی گلوکار نے 15اگست کو بھارتی ہائی کمیشن کے سامنے مظاہرے میں شرکت کا اعلان کر دیا ہے۔ واضح رہے برطانیہ میں مقیم سکھ کمیونٹی نے بھارت کے یوم آزادی15اگست کو بھارتی پرچم کی جگہ بھارتی ہائی کمیشن کے سامنے خالصتان کا پرچم لہرانے اور کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کا اعلان کیا ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here