بھارت کی مشہور ترین اور 100 سے زائد فلموں میں اداکاری کرنے والی اداکارہ کورونا سے جاں بحق

0

ممبئی (اے ون نیوز)بھارتی فلموں اورسٹیج کی مشہور ترین اداکارہ ” آشا لتا واگگونکر“ 79 برس کی عمر میں کورونا میں مبتلا ہونے کے بعد نجی ہسپتال میں زندگی کی جنگ ہار گئی ہیں ۔

تفصیلات کے مطابق اداکارہ آشا لتا چار دن تک ستارہ کے ہسپتال میں کورونا کے خلاف جنگ لڑتی رہی ہیں لیکن آج صبح وہ یہ جنگ ہار کردنیا سے رخصت ہو گئی ہیں ،انہیں جب ہسپتال لایا گیا تو ان کی حالت کافی تشویشناک تھی ۔آشا لتا کا جنم بھارت کے شہرگوا میں ہوا تھا اور وہ ہندی اور مراٹھی کی ایک سو سے زائد فلموں میں اداکاری کے جوہر دکھا چکی ہیں، وہ امیتابھ بچن کی مشہور زمانہ فلم ” نمک حلال“ میں بھی کام کر چکی ہیں ۔تاہم انہیں کورونا ایک ٹیلی سیریل کی شوٹنگ کے دوران ہوا تھا ۔

آشا لتا مراٹھی ٹی وی سریل کی شوٹنگ کے سلسلے میں ستارہ میں موجودہ تھیں جس کا نام ” آئی کالوبائی “ تھا ، اطلاعات کے مطابق وہاں پر ٹی وی سیریل کے سلسلے میں موجود دیگر 20 افراد میں بھی کورونا وائرس کی تشخیص ہوئی تھی ۔ آشا لتا کی آخری رسومات بھی ستارہ میں ہی ادا کی جائیں گی ۔

انڈسٹری میں آشالتا کو ” آشالتا تائی “ کہہ پر پکارا جاتا تھا ، ان کی موت پر انڈسٹری کی جانب سے گہرے دکھ اور رنجھ کا اظہار کیا جارہاہے ،انہوں نے اپنے کیریئر کا آغاز مراٹھی اور کونکنی پلیز سے کیا لیکن بعد ازاں انہوں نے اپنی قابلیت کی بنیاد پر مراٹھی اور ہندی کی 100 سے زائد فلموں میں اداکاری کے جوہر دکھائے ۔آشالتا نے ہندی فلموں میں ڈبیو فلم ” اپنے پیارے “ سے کیا تھا۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here