بھارت کےیوم جمہوریہ پر کانگریس رہنماؤں کی ایکدوسرے پر تھپڑوں کی بارش، ویڈیودیکھیں

0

اندور(اے ون نیوز) بھارت میں یوم جمہوریہ کی ایک تقریب میں جھنڈا لہرانے پر ریاست کی حکمراں جماعت کے رہنما آپس میں ہی جھگڑ پڑے اور ایک دوسرے پر تھپڑوں کی بارش کردی۔

جھنڈا لہرانے کے وقت کانگریس رہنما دیوندر سنگھ یادیو اور چندو کونجیر کے درمیان کسی بات پر تلخ کلامی ہوگئی جس کے بعد دونوں رہنماؤں نے تقریب کی اہمیت اور کیمروں کی موجودگی کو نظر انداز کرتے ہوئے ایک دوسرے کو تھپڑ مارے اور مغلظات بکیں۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ریاست مدھیہ پردیش کے شہر اندور میں یوم جمہوریہ کی مناسبت سے ایک تقریب منعقد کی گئی جس کے مہمان خصوصی وزیراعلیٰ کمل ناتھ تھے تاہم تقریب ریاست کی حکمراں جماعت کانگریس کے مقامی رہنماؤں کے آپسی جھگڑے اور ہلڑ بازی کی نذر ہوگئی۔

تقریب میں موجود سیکیورٹی اہلکاروں نے گتھم گتھا رہنماؤں کو بہ مشکل ایک دوسرے سے علیحدہ کیا۔ دونوں رہنماؤں کے درمیان جھگڑے کی وجوہات سامنے نہیں آسکی ہیں۔ بعد ازاں وزیراعلیٰ کمل ناتھ نے بھارتی جھنڈا لہرا کر تقریب کا آغاز کیا۔

واضح رہے کہ بھارت میں آج نام نہاد یوم جمہوریہ منایا جا رہا ہے تاہم کشمیریوں اور دیگر علیحدگی پسند جماعتوں نے اس دن کو یوم سیاہ کے طور پر منایا۔ آسام میں چار گرنیڈ حملے ہوئے جب کہ اوڈیشہ میں بھی ماؤ نواز باغیوں اور سرکاری اہلکاروں کے درمیان جھڑپیں ہوئیں۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here