بھارت کے مشہور یوگا گرو سائیکل کے بعد ہاتھی سے بھی گر پڑے

0

ممبئی(اے ون نیوز)بھارت کے مشہور یوگا گرو سائیکل کے بعد ہاتھی پر یوگا کرتے ہوئے گڑشتہ روز ہاتھی سے بھی گر پڑے،گرنے کی ویڈیو بھی وائرل ہو گئی،بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق بابا رام دیو کا شمار یوگا کے جانے مانے گرو میں ہوتا ہے، بابا رام دیو نے ہاتھی پر بیٹھ کر یوگا کرنے کی تھانی تو وہ نیچے گر پڑے جس کی ویڈیو وائرل ہوگئی۔


یوگا گرو کی حفاظت پر مامور گارڈ فوری طور پر ان کے پاس خیریت دریافت کرنے آیا تاہم اس دوران گرو رام دیو پھرتی سے اٹھے اور آگے بڑھ گئے۔اس ویڈیو کو سوشل میڈیا پر بہت زیادہ دیکھا جا رہا ہے جب کہ گرو رام دیو کے ترجمان کا کہنا ہے کہ اس حادثے میں یوگا گرو کو کوئی چوٹ نہیں


گروجی اس سے قبل کورونا کے خلاف سو فیصد موثر دوا بنانے کا دعویٰ بھی کرچکے ہیں، گرو جی کو جھوٹ بول کر دوا فروخت کرنے پر قانونی چارہ جوئی کا سامنا بھی کرنا پڑا تھا۔بابا رام دیو اس سے قبل سائیکل بھگاتے ہوئے بھی منہ کے بل زمین پر گر پڑے تھے جس کی ویڈیو وائرل ہوگئی تھی

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here