بھار ت کا 18 سالہ کرکٹر میچ کے دوران پچ پر ہی جان کی بازی ہار گیا

0

ممبئی (اے ون نیوز )بھارت میں ایک 18 سالہ کرکٹر میچ کے دوران حرکت قلب بند ہونے سے جان کی بازی ہار گیا۔

ستیا جیت پردھان کواس وقت دل کا دورہ پڑا جب نان اسٹرائیک اینڈ سے وہ سنگل رن لینے کے لیے بھاگے اوروکٹ کے درمیان میں پہنچ کرگرگئے۔ اڑیسہ کندراپیڑا کالج میں زیرتعلیم ستیاجییت کو فوری طورپرہسپتال پہنچایا گیا جہاں ڈاکٹرز نے انہیں مردہ قرار دیا۔گزشتہ سال بنگال کلب کرکٹ کے سنویادیو نمائشی میچ کے دوران بیٹنگ کے بعد اپنے ٹینٹ میں واپس جارہے تھے کہ انہیں دل کا دورہ پڑا جو جان لیواثابت ہوا۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here