بی فار یو فاﺅنڈیشن نے دیگر پراجیکٹ کے ساتھ پاکستان بھر میں غریب طلبا کو دینی اور دنیاوی تعلیم دلوانے کا بھی بیڑا اٹھا لیا

0

لاہور ( اے ون نیوز)بی فار یو فاﺅنڈیشن نے دیگر پراجیکٹ کے ساتھ پاکستان بھر میں غریب طلبا کو دینی اور دنیاوی تعلیم دلوانے کا بھی بیڑا اٹھا لیا۔کمپنی ترجمان کے مطابق فاﺅنڈیشن نے اوکاڑہ میں ایک مدرسے کا کنٹرول سنبھال لیا ہے جس میں نہ صرف طلبا کو دینی تعلیم دی جائے گی بلکہ ملک کے تعلیمی بورڈ سے منظور شدہ مضامین بھی پڑھائے جائیں گے۔مدرسے میں مسجد بھی تعمیر کی گئی ہے۔

ترجمان نے مزید بتایا فاﺅندیشن کے ایک اہم رکن نے کمپنی کو چکوال میں ستر لاکھ کا پلاٹ فراہم کیا ہے جہاں بہت جلد مدرسہ اور مسجد تعمیر کی جائے گی اور یہاں بھی طلبا کو دینی اور دنیاوی تعلیم سے روشناس کرایا جائے گا، اور اس طرح ہزارہ میں بھی فاﺅنڈیشن کے ایک اہم رکن نے لاکھوں روپے مالیت کی اراضی فراہم کی ہے جہاں مدرسہ اور مسجد تعمیر کی جائے گی۔

کمپنی ترجمان کا مزید کہنا تھابی فار یو جو ملا ئیشیا کی کمپنی ہے پاکستان میں کروڑوں ڈالر کی سرمایہ کاری ہے جس میں بہت سارے پراجیکٹ شامل ہیں۔یہ سب پاکستان حکومت کی بہتر پالیسیوں کا ثمر ہے۔ اور ہم اپنے برادر اسلامی ملک میں بغیر کسی رکاوٹ کے دل کھول کر سرمایہ کاری کررہے ہیں۔امید ہے اس کے اثرات بہت جلد سامنے آئیں گے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here