تاریخ میں پہلی بار چینی کی ایکس مل قیمت مقرر

0

لاہور(اے ون نیوز)پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے شہزاداکبر کا کہنا تھا کہ عدالتی فیصلے کے مطابق ضروری اشیاءکی قیمتیں کنٹرول رکھنا حکومتی ذمہ داری ہے،

لیکن چینی کی قیمت کا تعین تین چار دہائیوں سے کسی حکومت نے نہیں کیا ،چینی کے بحران کو ختم کرنے کے لئے قیمت کا تعین ضروری ہے، چینی کی قیمت کے متعلق جو قانون اختیار دیتا ہے وہ 1958کاہے، اس وقت ملز مالکا ن سے بات ہورہی ہے، ہم نے شوگر ملز کے ڈیٹا کے مطابق چینی کی قیمت 88روپے مقرر کی ہے مگر کچھ مالکان کو اس پر اعتراض تھا جس کی وجہ سے لاہور ہائی کورٹ میں گئے،لاہور ہائی کورٹ نے بھی اس معاملے کی سنگینی کو سمجھا ہے۔ہم چاہتے ہیں کہ اچھا کاروبا ر کرنے والے کو فائدہ ملے۔

مشیر احتساب شہزاد اکبر کا کہنا ہے کہ چینی کی چوری ختم کرنے کے لئے حکومت نے اقدامات اٹھائے ہیں اورحکومت کرپٹ عناصر کے خلاف سرگر م ہے،کئی سالوں سے دیکھ رہے ہیں کہ چینی کا مسئلہ ہے ، پاکستان میں پہلی بار چینی کی ایکس مل قیمت مقرر کی گئی ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here