ترکی میں تعلیمی ادارے 15 فروری سے کھولنے کا فیصلہ

0

انقرہ(اے ون نیوز)ترکی میں تعلیمی ادارے 15 فروری سے کھولنے کا فیصلہ کیا گیا ہے،کورونا وائرس سائنٹفک ایڈوائزری بورڈ نے بھی وزارت تعلیم کو اسکول 15 فروری سے کھولنے کی اجازت دے دی ہے،وزیر تعلیم ضیا سلجوق نے کہا ہے کہ تاہم اب دیکھنا یہ ہے کہ کون سے شہروں میں ابتدائی طور پر اسکول کھولے جائیں گے،

یہ بھی پڑھیں
حکومت کا براڈ شیٹ سے متعلق دستاویزات پبلک کرنے کا اعلان

دوسری طرف ترکی میں 4 روز میں سات لاکھ سے زائد ہیلتھ ورکرز کو ویکسین لگا دی گئی،ترکی میں دس لاکھ ہیلتھ ورکرز کو پہلے مرحلے میں ویکسین لگانے کا فیصلہ کیا گیا ہے،دوسرے مرحلے میں ضعیف العمر افراد کو ویکسین لگانے کا کام شروع ہو گا،صدر ایردوان، نائب صدر فواد اوکتے اور وزیر صحت نے بھی ویکسین لگوا لی ہے

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here