تعلیمی ادارے کھلے رکھنے اور موسم سرما کی تعطیلات نہ کرنے کا فیصلہ

0

اسلام آباد(اے ون نیوز)وفاقی وزیر شفقت محمودکی زیرصدارت بین الصوبائی وزرائے تعلیم کانفرنس میں تعلیمی ادارے کھلے رکھنے کا فیصلہ کیاگیا ہے۔

اے ون ٹی وی کے مطابق وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود کی زیرصدارت بین الصوبائی وزرائے تعلیم کانفرنس ہوئی، جس میں چاروں صوبوں کے وزرائے تعلیم سمیت دیگر حکام شریک ہوئے،وزارئے تعلیم کانفرنس میں اتفاق میں کیا گیا کہ تعلیمی ادارے بند کرنے کی ضرورت نہیں،

تعلیمی ادارے کھلے رہیں گے، اجلاس میں فیصلہ کیاگیا کہ ملک بھر میں موسم سرما کی تعطیلات نہیں ہونگی،چند شہروں میں صورتحال دیکھ کر فیصلہ ہوگا،برفباری والے علاقوں میں چھٹیاں دی جا سکتی ہیں ،کراچی لاہوراسلام آباد سمیت بڑے شہروں میں چھٹیاں نہیں ہوگی ،اجلاس میں آٹھویں، نویں اور دسویں کے بورڈ امتحانات پر بھی کوئی فیصلہ نہ ہو سکا، بین الصوبائی وزرائے تعلیم کا اگلا اجلاس دسمبر میں ہوگا۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here