تھیٹر مالک کی سٹیج اداکارہ سے زیادتی کی کوشش ، انکار پر وحشیانہ تشدد کا نشانہ بنا ڈالا

0

ساہیوال(اے ون نیوز) ساہیوال کے میرین تھیٹر کے مالک نے دوستوں کے ہمراہ مل کر سٹیج اداکارہ ہیرا نور پر بدترین تشدد کیا جس کی درخواست انہوں نے پولیس کو دیدی ہے۔

سٹیج اداکارہ ہیرا نور نے کہا کہ میں میرین تھیٹر میں ڈرامہ کرنے آئی تھی، جہاں پر تھیٹر کے مالک نے اپنے دوستوں کیساتھ مل کر مجھ پر بیہمانہ تشدد کیا، مالک مجھے اپنے دوستوں کے ساتھ مل کر زبردستی کمرے میں لے گئے اور مجھ سے زیادتی کرنے لگے۔ میرے انکار پر مجھے وحشیانہ تشدد کا نشانہ بنایا،اداکارہ ہیرا نور نے DPO ساہیوال امیر تیمور بزدار سے مدد کی اپیل کرتے ہوئے ملزموں کو قرار واقعی سزا کا مطالبہ کیا ہے اور قانونی کاروائی کیلئے تھانہ غلہ منڈی میں درخواست دے دی۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here