تیز گام ٹرین کا سانحہ جہالت کے باعث پیش آیا“تحریک انصاف کے رہنما کو مسجد سے دھکے دے کرنکال دیا گیا

0

میرپور خاص(اے ون نیوز) سندھ اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر اور تحریک انصاف کے رہنما فردوس شمیم نقوی کومشتعل شہریوں نے دھکے دے کر مسجد سے باہر نکال دیا۔

پی ٹی آئی رہنما فردوس شمیم نقوی سانحہ تیز گام میں جاں بحق ہونے والے افراد کے لواحقین سے تعزیت کے لیے میرپورخاص کی مسجد نبی رحمت پہنچے تھے جہاں تعزیت کے دوران مبینہ طور پر پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ یہ واقعہ جہالت کے باعث پیش آیا۔

فردوس شمیم نقوی کے الفاظ پر وہاں موجود لوگ مشتعل ہوگئے اور شدید احتجاج کرتے ہوئے انہیں مسجد سے باہر نکال دیا۔

واضح رہےکہ گزشتہ روز رحیم یار خان کے قریب تیزگام ایکسپریس کی تین بوگیوں میں آگ لگنے سے 74 افراد جاں بحق اور 30 سے زائد زخمی ہوئے جب کہ آتشزدگی کے حوالے سے دو الگ الگ باتیں سامنے آرہی ہیں جن میں آگ لگنے کی وجہ سلینڈ دھماکا اور شاٹ سرکٹ بھی بتائی جارہی ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here