ٹی ٹونٹی سیریز:سری لنکا نے پاکستان کو وائٹ واش کر دیا

0

لاہور(اے ون نیوز) سری لنکا نے پاکستان کو ٹی ٹونٹی سیریز میں وائٹ واش کر دیا، تیسرے میچ میں مہمان ٹیم 13 رنز سے جیت گئی۔ لنکن ٹیم نے پہلے کھیلتے ہوئے 147 رنز بنائے۔ فرنینڈو نے 78 رنز کی جارحانہ باری کھیلی، محمد عامر نے تین وکٹیں حاصل کیں، ہدف کے تعاقب میں قومی ٹیم 134 رنز بنا سکی۔ حارث سہیل کی نصف سنچری رائیگاں گئی۔ ہاسا رنگا ڈی سلوا نے تین وکٹیں حاصل کر کے پاکستانی امیدوں پر پانی پھیر دیا۔

پاکستان کی اننگز۔۔۔۔۔
ہدف کے تعاقب میں پاکستان کی طرف سے اننگز کا آغاز فخر زمان اور اور بابر اعظم نے آغاز کیا، لیفٹ ہینڈ بیٹسمین پہلے میچ کی طرح دوسرے میچ میں بھی ناکام ہوئے۔ پہلے اوور کی پہلی گیند پر راجیتھا نے دائیں ہاتھ کے بیٹسمین فخر زمان کو شاندار گیند پر بولڈ کر دیا۔فخر زمان ٹی ٹونٹی میں مسلسل بری کارکردگی کا تسلسل جاری ہے۔ ڈی سلوا نے ان کی وکٹ حاصل کی۔ 103 رنز کے مجموعی سکور پر چوتھی وکٹ گری۔ عماد وسیم 5 گیندوں پر 3 رنز بنا کر کمارا کی گیند پر ڈی سلوا کو کیچ دے بیٹھے۔


پانچواں وکٹ آصف علی کی گری جو 2 گیندیں کھیل کر 1 رن بنا کر ڈی سلوا کی گیند پر پویلین لوٹ گئے۔ کپتان سرفراز احمد کی اننگز 17 تک محدود رہی، ڈی سلوا کی آسان گیند پر بولڈ ہو گئے۔ قومی ٹیم مقررہ اوور میں 134 رنز بنا سکی۔ ڈی سلوا نے تین وکٹیں حاصل کیں۔
سری لنکن اننگز۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
اس سے قبل سری لنکا کی طرف سے اننگز کا آغاز گوناتھیکلے اور سمارا وکراما نے کیا، اس بار مہمان ٹیم کا آغاز اچھا نہ تھا، 24 کے مجموعی سکور پر گوناتھیکلے فاسٹ باؤلر محمد عامر کی گیند پر 9 گیندوں پر 8 رنز بنا کر بولڈ ہو گئے، وکراما 12 گیندوں پر 12 سکور بنا کر عماد وسیم کی گیند ایل بی ڈبلیو ہو گئے۔تیسرے آؤٹ ہونے والے بیٹسمین راجا پاکسا تھے جنہوں نے 8 گیندوں پر 3 رنز بنائے اور محمد عامر کی گیند پر آصف علی کو کیچ دے بیٹھے، پریرا 13 رنز بنا کر رن آؤٹ ہو گئے۔ شناکا نے 12 رنز بنائے۔

فرنینڈو نے جارحانہ باری کھیلی اور 48 گیندوں پر 78 رنز بنائے۔ ان کی اس اننگز میں 8 چوکے اور تین چھکے شامل تھے۔ مہمان ٹیم نے مقررہ اوور میں 147 رنز بنائے۔ محمد عامر نے تین وکٹیں حاصل کیں۔ عماد وسیم اور وہاب ریاض کے حصے میں ایک ایک وکٹ آئی۔میچ شروع ہونے سے قبل صدر ڈاکٹر عارف علوی نے قومی اور مہمان کھلاڑیوں سے ملاقات کی جبکہ وہ کمنٹری روم بھی گئے اور رمیز راجہ کیساتھ کمنٹری کے فرائض سر انجام دیئے۔

قومی ٹیم میں تین تبدیلیاں کی گئیں۔ احمد شہزاد، عمر اکمل اور محمد حسنین کی جگہ حارث سہیل، افتخار احمد اور عثمان خان شنواری کو موقع دیا جا رہا ہے۔قومی ٹیم فخر زمان، بابر اعظم، حارث سہیل، افتخار احمد، سرفراز احمد (کپتان)، آصف علی، عماد وسیم، شاداب خان، وہاب ریاض، محمد عامر اور عثمان خان شنواری پر مشتمل تھی۔مہمان ٹیم گوناتھیکلے، سماراوکراما، بھانوکا، اینجلو پریرا، فرنینڈو، شناکا (کپتان) ہاسارانگا، مادھوشنکا، سنداکن، راجیتھا اور کمارا پر مشتمل تھی۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here