جب ایک خاتون نے 2 منہ والی مچھلی کا شکار کیا

0
50

نیو یارک(اے ون نیوز)ایک خاتون اس وقت خوفزدہ ہوگئی جب اس نے شکار کے دوران 2 منہ والی مچھلی کو پکڑ لیا۔نیویارک سے تعلق رکھنے والی ڈیبی گیڈز نامی خاتون اپنے شوہر کے ساتھ جھیل Champlain میں شکار کررہی تھیں جب انہوں نے یہ عجیب مچھلی پکڑی۔انہوں نے اس مچھلی کو دوبارہ جھیل میں چھوڑ دیا مگر اس کی تصاویر لینا نہیں بھولیں جن کو انہوں نے سوشل میڈیا پر شیئر کیا۔

فاکس نیوز سے بات کرتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ جب وہ مچھلی پھنسی تو مجھے عجیب احساس ہوا اور مجھے لگا کہ وہ بہت بڑی ہوگی۔انہوں نے مزید بتایا جب ہم نے اسے باہر نکالا تو ہمیں یقین ہی نہیں آیا کیونکہ اس کے 2 منہ تھے اور وہ صحت مند بھی تھی، ہم نے فوری طور پر اس کی چند تصاویر لیں اور پھر اسے چھوڑ دیا۔

سوشل میڈیا پر یہ تصاویر ہزاروں بار شیئر ہوچکی ہیں اور متعدد افراد نے کمنٹس میں اسے ناقابل یقین قرار دیا ہے ۔کچھ لوگوں کے خیال میں یہ کسی قسم کی آلودگی کا نتیجہ ہوسکتا ہے۔

خاتون کے مطابق وہ تصاویر پر لوگوں کی توجہ سے خوش ہیں اور حیرت بھی ہے کہ لوگ اس میں اتنی زیادہ دلچسپی لے رہی ہیں، اس بارے میں لوگوں کی آرا کافی دلچسپ ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here