جب رپورٹر کو لائیو نشریات کے دوران مکا جڑ دیا ….ویڈیو دیکھیں

0
119

میکسیکو(اے ون نیوز)کیا آپ تصور کرسکتے ہیں کہ براہ راست نشریات کے دوران کسی رپورٹر کو کوئی مکا مار دے؟ایسا واقعہ میکسیکو میں دیکھنے میں آیا جب ایک نوجوان نے ایک نیوز اینکر کو چہرے پر مکا مارا جو وہاں خواتین کے مظاہرے کو کور کرنے کے لیے موجود تھا۔یہ مظاہر میکسیکو میں جنسی جرائم کے قوانین کو زیادہ سخت بنانے کے لیے کیا جارہا تھا۔

میکسیکو سٹی میں ہونے والے مظاہرے کی وجہ 2 لڑکیوں کی جانب سے پولیس اہلکاروں پر ریپ کا الزام تھا اور اس کے دوران نوجوان کے مکے نے رپورٹر کو زمین چاٹنے پر مجبور کردیا۔رپورٹر جوآن مینول جمینیز نے حملے کے بعد کہا کہ مظاہرین ان افراد پر چیزیں مار رہے ہیں جو مختلف ذرائع اور میڈیا کے ذریعے ان کی مدد کرنے کی کوشش کررہے ہیں۔

حملے سے قبل ایک خاتون نے رپورٹر کے مائیکروفون میں چیخ کر کہا ‘مجھے تم پر یقین ہے’۔رپورٹر کا کہنا تھا کہ پوری دنیا کو خواتین پر یقین ہے اور پوری دنیا ان خواتین پر یقین کرتی ہے، اس موقع پر قریب موجد ایک نوجوان رپورٹر کے قریب آیا اس وقت وہ بہت مشتعل ہیں اور میں کسی اور جگہ جارہا ہوں۔

اس کے بعد نوجوان نے اچانک رپورٹر کے چہرے پر مکا مار دیا۔واقعے کے بعد رپورٹر نے ٹوئٹر پر ایک پیغام میں کہا ‘تشدد ہر صورت میں ناقابل قبول ہے’۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here