جسم فروش لڑکی اور گاہک کے درمیان انوکھا جھگڑا،خاتون نے پولیس بلالی

0

نیویارک(اے ون نیوز) امریکہ میں ایک جسم فروش خاتون نے پولیس کو کال کی اور ایسی شکایت کر ڈالی کہ سننے والا دنگ رہ جائے۔ ویب سائٹ www.wbrz.comکے مطابق امریکی ریاست لوئیسیانہ کے شہر بیٹن روگ میں 50سالہ پامیلا لینڈری نامی خاتون نے پولیس کو کال کی اور کہا کہ اسے ایک شخص نے جسم فروشی کے لیے بلایا تھا اور اب وہ اس سے اپنی رقم واپس مانگ رہا ہے۔ پامیلا نے بتایا کہ وہ اپنے گاہک کے ساتھ ’دی شیڈز موٹل ‘ میں موجود ہے۔

پولیس جب وہاں پہنچی تو 61سالہ مائیکل پریٹ نے بتایا کہ اس نے پامیلا کو رقم دی لیکن وہ موٹل میں تو آ گئی لیکن سروسز فراہم کرنے سے انکار کر دیا جس پر میں اس سے اپنی رقم واپس مانگ رہا ہوں۔ پامیلا نے پولیس کے سامنے اعتراف کر لیا کہ وہ مائیکل کی دی گئی رقم سے کوکین خرید چکی ہے۔ پولیس نے دونوں کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کر لیا۔ دونوں پر جسم فروشی کا الزام عائد کیا گیا ہے اور پامیلا پر منشیات رکھنے کی دفعہ بھی لگائی گئی ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here