جلال آباد میں پاکستانی قونصل خانے کے باہر دھماکا، تین افراد زخمی

0

جلال آباد(اے ون نیوز)افغانستان کے شہر جلال آباد میں قائم پاکستان کے قونصل خانے کے باہر دھماکے میں ایک پولیس اہلکار سمیت 3 افراد زخمی ہوگئے۔ترجمان دفتر خارجہ ڈاکٹر محمد فیصل نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر میں جری بیان میں کہا کہ ‘جلال آباد میں ہمارے قونصل جنرل کے باہر آئی ای ڈی دھماکا ہوا’۔


ان کا کہنا تھا کہ ‘پاکستان کا تمام عملہ محفوظ ہے’۔ڈاکٹر محمد فیصل نے کہا کہ ‘اطلاعات ہیں کہ دھماکے میں ایک پولیس اہلکار اور دو درخوست گزار زخمی ہوئے ہیں’۔ان کا کہنا تھا کہ ‘قونصل خانے کے اطراف اور عملے کی سیکیورٹی کے اقدامات کو یقینی بنانے کے لیے ہم افغان حکام سے رابطے میں ہیں’۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here