جمائما کا عید کے موقع پر جلیبی اور گلاب جامن کھانے کو دل للچانے لگا

0
130

لندن (اے ون نیوز) وزیراعظم عمران خان کی سابق اہلیہ جمائمہ گولڈ سمتھ نے مسلمانوں کو عید کی مبارکباد دیتے ہوئے خوبصورت پیغام دے دیا۔تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی سابقہ اہلیہ جمائما گولڈ سمتھ کا ابھی بھی پاکستانیوں سے احساس کا گہرا رشتہ ہے۔یہی وجہ ہے کہ عمران خان سے علیحدگی اختیار کرنے کے اتنے سال بعد بھی مختلف موقوں پر پاکستانیوں کے لیے ٹویٹر پر پیغامات جاری کرتی رہتی ہیں جو اس بات کا ثبوت ہے کہ جمائما ابھی پاکستان سے جڑی یادوں کونہیں بھولیں۔

جمائما گولڈ اسمتھ برطانیہ میں ہونے کے باوجود ہر موقع پرعمران خان کی حوصلہ افزائی کرتی نظرآتی ہیں۔ اور پاکستان میں موجود لوگ جمائما کی اس خوبی کی وجہ سے ان کو بہت پسند کرتے ہیں اور ان کی عزت بھی کرتے ہیں۔عید کے موقع پر انہوں نے دنیا بھر کے مسلمانوں کو عید کی مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ وہ جلیبی اور گلاب جامن کو مس کرتی ہیں۔


پاکستانیوں نے بھی جمائما کے ٹویٹ کا بھرپور جواب دیا اور انہیں کہا کہ آپ انتظار کس بات کا کررہی ہیں؟۔جب کہ ایک صارف نے تو عمران خان سے ہی جمائما کو جلیبی اور گلاب جامن بھیجنے کی فرمائش کر دی۔اس کے علاوہ بھی کئی سوشل میڈیا صارفین نے اس موقع پرجمائما کے لیے محبت کا اظہار کیا۔واضح رہے کہ وزیراعظم عمران خان کی سابقہ اہلیہ جمائما گولڈ اسمتھ اب بھی وزیراعظم عمران خان کی بہترین دوست ہیں۔

بچوں کی وجہ سے دونوں کے مابین اچھے تعلقات ہیں ۔ جمائما گولڈ اسمتھ نے سابقہ اہلیہ ہونے کے باوجود عمران خان کی دوسری اور تیسری شادی پر انہیں مبارکباد پیش کی جبکہ وہ اکثر ان کے اچھے اقدامات اور فیصلوں کو سراہتے ہوئے بھی نظر آتی ہیں۔ جمائما گولڈ اسمتھ کی جانب سے وقتاً فوقتاً عمران خان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار بھی کیا جاتا ہے یہی وجہ ہے کہ ٹویٹر صارفین ” عمران خان سے محبت” سے متعلق اکثر ہی ان سے سوالات کرتے نظر آتے ہیں۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here