لاہور(اے ون نیوز)جنوبی افریقا کرکٹ ٹیم کے تمام کھلاڑی اور ٹیم مینجمنٹ پاکستان میں سیکیورٹی انتظامات سے مطمئن ہیں۔جنوبی افریقن ٹیم کے کپتان کوئن ٹن ڈی کوک نے کہا ہے ہماری نظر سیکورٹی پر نہیں کرکٹ پرہے کیونکہ پاکستان میں سیکورٹی کے تمام تر پہلووں کو کور کیا گیا ہے، ہمارے لیے فل پروف سیکورٹی کا انتظام کیا گیا ہم اپنے آپ کو محفوظ سمجھتے ہیں،پاکستان میں سیکورٹی کے حوالے سے کوئی مسائل نہیں، ہمارے چند کوچز پاکستان میںکھیل چکے ہیں۔