جنوبی افریقہ کو پہلے ٹی ٹوئنٹی میچ میں انگلینڈ کے ہاتھوں پانچ وکٹوں سے شکست

0

کیپ ٹاﺅن (ندیم شبیر سے)جنوبی افریقہ کو پہلے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچ میںمہمان انگلش ٹیم کے ہاتھوں پانچ وکٹوں سے شکست۔ ہائی اسکورنگ میچ کا اختتام آخری اوور میں ہوا۔کیپ ٹاﺅن میں کھیلے گئے میچ میں انگلینڈ نے اوئن مورگن کی قیادت میں ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔ جنوبی افریقا نے مقررہ اوورز میں 6 وکٹ پر179 رنز بنائے۔جنوبی افریقا کی جانب سے سب سے زیادہ فاف ڈوپلیسی نے58 رنز بنائے۔انگلش بالر سیم کرن نے 3 کھلاڑیوں کو آﺅٹ کیا۔انگلینڈ نے 5وکٹ کے نقصان پر ہدف پالیا، جانی بیرسٹو نے شاندار ناقابل شکست 86 رنز کی اننگز کھیل کر اپنی ٹیم کو میچ جتوایا اور مین ا?ف دی میچ کا ایوارڈ بھی اپنے نام کیا۔دونوں ٹیموں کے درمیان دوسرا ٹی ٹوئنٹی میچ کل کھیلا جائے گا۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here