جنوبی افریقہ کی ٹیم کو پاکستان میں سرکاری مہمان کا درجہ حاصل ہوگا

0

کیپ ٹائون(ندیم شبیر سے)جنوبی افریقی ٹیم کو پاکستان میں سرکاری مہمان کا درجہ حاصل ہوگا جب کہ کھلاڑیوں اور معاون اسٹاف ارکان کی فول پروف سیکیورٹی کیلئے پلان تیار کیا گیا ہے۔جنوبی افریقی کرکٹ ٹیم کو پاکستان میں اسٹیٹ گیسٹ کا درجہ دے دیا گیا ہے، وزیراعظم نے اس کی منظوری دی تھی، نوٹی فکیشن میں وزارت داخلہ اور وزارت خارجہ کو سرکاری مہمانوں کیلیے اقدامات اٹھانے کی ہدایت کردی گئی،

وزرات داخلہ نے مہمان کھلاڑیوں اور معاون اسٹاف ارکان کی فول پروف سیکورٹی کیلیے پلان تیار کرلیا ہے،میچز کے دوران 500 رینجرز اہلکار تعینات ہوں گے، ہوٹل سے گراﺅنڈ تک پولیس اور اے ٹی سی کی خدمات لی گئی ہیں۔وزارت داخلہ نے واضح ہدایت کی ہے کہ کھلاڑیوں کے حفاظتی اقدامات میں کوئی کمی نہ رہ جائے، بائیو سیکیورٹی کا پلان بھی تیار کرلیا گیا،مہمان کھلاڑی ایک کورونا ٹیسٹ منفی ہونے کے بعد خصوصی پرواز سے کراچی پہنچیں گے،یہاں مزید 2 بار جانچ ہوگی،کلیئرنس پر ٹریننگ کی اجازت دے دی جائے گی۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here