جنوبی افریقہ کےخلاف پہلے ٹیسٹ کیلئے 17رکنی سکواڈ کا اعلان

0

کراچی (اے ون نیوز)جنوبی افریقہ کےخلاف پہلے ٹیسٹ کیلئے 17رکنی سکواڈ کا اعلان کردیاگیا،اظہرعلی، انعام بٹ، بابراعظم،عابد علی 17رکنی سکواڈ میں شامل میں ہیں۔

پاکستان اورجنوبی افریقا کے درمیان پہلا ٹیسٹ میچ 26 جنوری کوکراچی کے نیشنل سٹیڈیم میں کھیلا جائے گا،جنوبی افریقا کیخلاف قومی ٹیسٹ ٹیم کی کپتانی بابراعظم کریں گے،فواد عالم ،سعود شکیل ،فہیم اشرف ،محمد نواز سکواڈ کا حصہ ہیں،محمد رضوان ،سرفراز احمد ،نعمان علی،ساجد خان اور یاسر شاہ بھی سکواڈ میں شامل ہیں، ان کے علاوہ حارث روف ،حسن علی، شاہین شاہ آفریدی اور تابش خان سکواڈ کا حصہ ہیں۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here