جنوبی افریقہ کے دورے پر پاکستان آئی سی سی سپر لیگ کے کتنے ون ڈے اور ٹی20 میچز کھیلے گا؟پی سی بی نے شیڈول جاری کر دیا

0

جوہانسبرگ(ندیم شبیر سے)پاکستان ٹیم کے دورئہ جنوبی افریقہ پر مہر تصدیق ثبت ہوگئی جب کہ گرین شرٹس آئندہ سال اپریل میں آئی سی سی سپر لیگ کے3ون ڈے اور اتنے ہی ٹوئنٹی میچز کھیلیں گے۔پاکستان کرکٹ بورڈ نے تصدیق کردی کہ قومی ٹیم آئندہ سال اپریل میں جنوبی افریقہ کا دورہ کرے گی،

اس دوران 3 ون ڈے اور اتنے ہی ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل کھیلے جائیں گے، تینوں ایک روزہ میچز آئی سی سی مینز کرکٹ ورلڈ سپر لیگ کا حصہ ہوں گے، مکمل شیڈول کا اعلان بعد میں ہوگا۔یاد رہے کہ یہ ٹور ابتدائی طور پر رواں سال ستمبر،اکتوبر میں شیڈول تھا مگر جنوبی افریقہ میں کورونا کے پھیلاﺅکی وجہ سے ملتوی کردیا گیا۔

کرکٹ ساﺅتھ افریقہ کے قائم مقام چیف ایگزیکٹیو آفیسر کیوگینڈری گویندر نے کہاکہ ہوم انٹرنیشنل سیزن کا اعلان کرتے ہوئے ہم بڑی خوشی محسوس کررہے ہیں،کورونا بحران کے سبب ایف ٹی پی میں تبدیلیاں ناگزیر تھیں، بڑی سوچ بچار کے بعد ہم کرکٹ کی بحالی کیلیے شیڈول بنانے میں کامیاب ہوگئے جو یقینی طور پر شائقین کیلیے بہت اچھی خبر ہے،اس ضمن میں تعاون کرنے پر پاکستان، انگلینڈ، سری لنکا اورآسٹریلیا کے شکر گزار ہیں،

امید ہے کہ ان میچز میں شائقین کو بھرپور تفریح کا موقع ملے گا۔دریں اثناءکرکٹ ساﺅتھ افریقہ نے رواں ہفتے دورئہ پاکستان کیلئے وفد نامزد کردیا ہے، پروٹیز کونئے سال کے اوائل میں دورہ کرنا ہے،مہمان آفیشلز یہاں عمومی اور بائیو سیکیورٹی کا جائزہ لیتے ہوئے رپورٹ مرتب کریں گے جس کی روشنی میں ٹور کا حتمی فیصلہ کیا جائے گا۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here