جنگ شروع ہوچکی ہے، تمہیں سیمیول کی موت کا حساب دینا ہوگا،فرانس میں جامع مسجد کے نمازیوں کو قتل کی دھمکیوں سے بھرا خط موصول

0

پیرس (اے ون نیوز) فرانس کے شمالی علاقے میں جامع مسجد کے نمازیوں کو قتل کی دھمکیوں سے بھرا خط موصول۔ غیر ملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابقفرانسیسی علاقے ورنون میں قائم جامع مسجد کو ڈاک کے ذریعے دھمکی آمیز خط ملا، خط میں مسجد کے مستقل نمازیوں کو قتل کی دھمکیاں دی گئی ہیں۔ مسجد کے مستقل نمازیوں میں فرانسیسی مسلمانوں کے علاوہ ترک اور عرب ممالک کے لوگ بھی شامل ہیں ۔

نامعلوم شخص کی جانب سے لکھے گئے خط میں کہا گیا ہے کہ ’’جنگ شروع ہوچکی ہے اور تمہیں سیمیول کی موت کا حساب دینا ہوگا‘‘۔ دھمکی آمیز خط میں حجاب پہننے والی مسلم خواتین کے خلاف انتہائی نازیبا زبان استعمال کی گئی ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here