جوبائیڈن بریانی مارکیٹ میں آگئی

0

نیو یارک (اے ون نیوز )امریکا کے صدارتی انتخابات میں ڈونلڈ ٹرمپ کی ہار کے بعد جو بائیڈن کی جیت کا جشن منانے کا انوکھا انداز سامنے آیا ہے۔اس حوالے سے نیویارک کے ایک ریستوران نے مہمانوں کے لئے مینو میں اسپیشل ’بائڈن بریانی‘ پیش کردی ہے۔نیویارک کے علاقے برونکس میں واقع بنگلہ دیشی ریستوران میں دیگر چٹ پٹے کھانوں کے ساتھ ساتھ اس نئی ڈش کے بھی خوب چرچے ہورہے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق امریکی ٹی وی نے ریاست جارجیا سے بھی جو بائیڈن کی جیت کا دعویٰ کردیا ہے۔ٹی وی رپورٹ کے مطابق ریاست جارجیا میں فتح کے ساتھ ہی جو بائیڈن کے الیکٹورل ووٹوں کی تعداد 306 ہوگئی ہے۔ٹی وی رپورٹ میں یہ بھی کہا گیا کہ ریاست جارجیا جہاں سے جو بائیڈن جیت گئے ہیں، وہاں ووٹوں کی گنتی دوبارہ ہوگی۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here