جہاز جتنی رفتار، سائیکل کی تیز ترین رفتار کا نیا عالمی ریکارڈ

0
93

لندن (اے ون نیوز) جہاز جتنی رفتار، سائیکل کی تیز ترین رفتار کا نیا عالمی ریکارڈ قائم کر دیا گیا، 45 سالہ برطانوی نیل کیمبل نے 274 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے سائیکل چلا کر ناقابل یقین عالمی ریکارڈ قائم کیا۔ تفصیلات کے مطابق 45 سالہ برطانوی سائیکلسٹ نیل کیمبل نے انسانی تاریخ کا سب سے حیرت انگیز ریکارڈ قائم کر دیا ہے۔

نیل کیمبل نے 274 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے سائیکل چلا کر دنیا کو ورطہ حیرت میں مبتلا کر دیا۔ نیل کیمبل نے یارک شائر کی ائیر فیلڈ پر یہ کارنامہ انجام دیا۔ نیل کیمبل نے 18 ہزار ڈالر یعنی 20 لاکھ پاکستانی روپوں سے زائد کی لاگت میں ایک خصوصی سائیکل تیار کی اور پھر عالمی ریکارڈ قائم کیا۔ نیل کیمبل کا کہنا ہے کہ وہ اس ریکارڈ پر ہی اکتفا نہیں کریں گے، وہ ایک نیا عالمی ریکارڈ قائم کرنے کے خواہاں ہیں۔ ان کی کوشش ہے کہ وہ جلد 300 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے سائیکل چلا کر نیا عالمی ریکارڈ قائم کریں۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here