جیکب آباد،ہسپتال میں4 نومولود بچے آکسیجن نہ ملنے کے باعث جاں بحق

0

جیکب آباد(اے ون نیوز)سندھ کے شہر جیکب آباد کی تحصیل ٹھل کے نجی ہسپتال میں زیر علاج چار نومولود بچے آکسیجن نہ ملنے کی وجہ سے دم توڑ گئے۔

ہسپتال ذرائع کے مطابق نومولود بچے آکسیجن وارڈ میں رکھے گئے تھے اور آکسیجن ختم ہونے کی وجہ سے انتقال کرگئے۔

ورثاء نے اسپتال کے خلاف شدید احتجاج کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے بچے اسپتال انتظامیہ کی لا پرواہی کے باعث جاں بحق ہوئے، انتظامیہ کیخلاف قانونی کارروائی کی جائے۔

نجی اسپتال انتظامیہ نے اپنے موقف میں کہا کہ آکسیجن ختم ہونے کے بعد بچوں کو دوسرے سلنڈر پر منتقل کررہے تھے کہ اسی دوران بچے چل بسے۔ ڈپٹی کمشنر غضنفر علی قادری نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے نجی اسپتال کو سیل کرتے ہوئے تحقیقات کا حکم دے دیا ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here