حب میں مسافر کوچ حادثے میں 9 افراد جاں بحق

0

کوئٹہ(اے ون نیوز) کوسٹل ہائی وے بزی لک کے قریب مسافر کوچ کو حادثہ پیش آیا جس کے نتیجے میں 9 افراد جاں بحق ہوگئے ہیں۔ریسکیو ذرائع کے مطابق بلوچستان کے ضلع حب میں کوسٹل ہائی وے بزی لک کے قریب پسنی سے کراچی جانے والی مسافر کوچ کو حادثہ پیش آیا جس کے نتیجے میں 9 افراد جاں بحق اور 11 زخمی ہوگئے۔ایدھی ذرائع کے مطابق حادثے میں جاں بحق اور زخمیوں کو پاک نیوی اسپتال اورماڑہ منتقل کردیا گیا جہاں زخمیوں کو طبی امداد دی جارہی ہے جب کہ زخمیوں میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here