تحریک انصاف برطانیہ کے انٹرا پارٹی انتخابات،نارتھ ویسٹ سے منتخب عہدیداران کی تقریب حلف برداری

0

نارتھ ویسٹ(فرحت کاظمی)تحریک انصاف برطانیہ کے انٹرا پارٹی انتخابات میں نارتھ ویسٹ سے منتخب ہونے والے عہدیداران نے ایسٹرن پویلین ہال میں ایک پروقار تقریب کا انعقاد کیا۔ تحریک انصاف برطانیہ کے نو منتخب صدر شرجیل ملک نے خصوصی شرکت کی اور نو منتخب عہدیداران سے حلف بھی لیا۔ تقریب کی نظامت سیکرٹری اطلاعات راجہ کبیر نے سر انجام دینے ۔

تلاوت قرآن پاک کا شرف ظفر اقبال کو نصیب ہوا۔تحریک انصاف برطانیہ کے مرکزی صدر شرجیل ملک کا کہنا تھا کہ نارتھ ویسٹ کے منتخب عہدیداران کا شکریہ جنہوں نے دعوت دی ہم اکٹھے ملکر کام کریں گے اوورسیز پاکستانی ملکر وزیراعظم عمران خان کی سوچ و فکر اور پاکستان کے لیے محنت کرتے ہیں دعا کرتے ہیں کہ ہم مادر وطن کے لیے اچھا کام کر سکیں۔

نارتھ ویسٹ کے نو منتخب صدر عمران چوہدری کا کہنا تھا کہ انٹرا پارٹی انتخابات کے بعد ہم سب متحد ہیں ۔ ہمارا ایک ہی پیغام ہے کہ ہمیں وزیر اعظم عمران خان کی قیادت پر مکمل اعتماد ہے اور آنے والے سالوں میں تحریک انصاف کی حکومت عوام سے کیے گئے وعدوں کو پورا کیا جائے گا۔

جنرل سیکرٹری شہناز صدیق کا کہنا تھا کہ  جماعتی اراکین کے تعاون سے مسلسل دوسری بار نارتھ ویسٹ ریجن میں ہم نے کامیابی حاصل کی ہے ہم متحد ہیں تحریک انصاف کے تمام اراکین کا تہہ دل سے شکریہ جنہوں نے ہم پر اعتماد کیا۔ حاجی سردار محمد کا کہنا تھا کہ وزیراعظم پاکستان عمران خان واحد ریاست کے سربراہ ہیں جنہوں نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس میں جسطرح پاکستان اور اسلام کی ترجمانی کی ہے پہلے کسی نے نہیں کی ۔

شعبہ خواتین کی سیکرٹری ریحانہ علی کا کہنا تھا کہ وہ خواتین کو پارٹی میں آگے لانے کے لیے کام کریں گی تاکہ وہ اپنے تجربات سے نئ نسل کو آگاہی دے سکیں۔ یوتھ سیکرٹری محمد آصف کا کہنا تھا کہ جسطرح وزیراعظم عمران خان نے نوجوان کو اپنے پاؤں پر کھڑا  اور نئے کاروبار کا آغاز  کرنے کے لیے قرضے دینے کا اعلان کیا ہے انتہائی حوصلہ افزا ہے ہم بھی یوتھ کو آگے لانے کے لیے اپنا کردار ادا کریں گے۔ مبین مہدی نے نو منتخب عہدیداران کو مبارکباد پیش کی۔

انور شاد نے اپنی گلوکاری اور مزاح سے بھرپور لطائف سنا کر ہال میں موجود افراد کے لبوں پر مسکراہٹ بکھیر دی۔ پاکستان اور آزاد کشمیر کے قومی ترانے بھی سنائے گئے ۔ تقریب سے نجیب احمد ، نوجوان راہنما عدیل سلیم،  ایڈووکیٹ، چوہدری خادم، الطاف ندیم، بابر حسین، بیرسٹر اسرار، اختر حسین، حاجی محمد ریاض، شبانہ، ایڈیشنل جنرل سیکرٹری برطانیہ انوار الحق نے بھی خطاب کیا۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here