حسن علی نے شادی کی تاریخ کی تصدیق کردی، لڑکی کا اصل نام بھی بتادیا

0
104

گوجرانوالہ(اے ون نیوز) انٹرنیٹ پر خبریں گردش کر رہی ہے کہ پاکستانی کرکٹر حسن علی کی شادی بھارت سے تعلق رکھنے والی شامیہ آرزو نامی لڑکی سے ہوگی مگر اس حوالے سے حسن علی نے وضاحت دیتے ہوئے کہا کہ لڑکی کا نام شامیہ نہیں بلکہ سامعہ ہے۔

گوجرانوالہ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے حسن علی نے اعلان کیا کہ میڈیا میں آنیوالی خبر سچ ہے، بھارت سے تعلق رکھنے والی لڑکی کے ساتھ 20 اگست کو دبئی میں شادی ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ وہ شادی والے دن پاکستانی سٹائل کی بلیک اور ریڈ کلر کی شیروانی پہنیں گے اور سامعہ انڈین سٹائل کا عروسی لباس پہنیں گی۔

حسن علی نےبتایا کہ سامعہ سے پہلی ملاقات ایک سال قبل دبئی میں ڈنر پر ہوئی اس کے بعد ان کے بھائی اور بھابھی بھی ملاقات کر چکے ہیں ۔

انٹرنیٹ پر گردش کرنے والے تصویروں پر بیان دیتے ہوئے حسن علی نے کہا کہ پتہ نہیں اتنی لڑکیاں کہا ں سے آگئی ہیں، فیک لڑکیوں کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائر ل ہیں، فیملیز کی جانب سے پریشر ہے اس لئے ابھی تصویر سامنے نہیں لا سکتا۔حسن علی نے یہ بھی بتایا کہ سامعہ کو کرکٹ کا کچھ معلوم نہیں ہے، شادی کے بعد وہ گوجرانوالہ میں رہیں گی۔

سامعہ ایئر امارات میں فلائٹ انجینئر ہے۔ انہوں نے نے فریدآباد کی مانو رچنا یونیورسیٹی سے پڑھائی کی ہے اور بی ٹیک ( ایروناٹیکل) کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پہلے وہ جیٹ ائیرویز میں نوکری کرتی تھیں، بعد میں انہیں ائیر امارات میں نوکری مل گئی۔ وہ تین سال سے دبئی میں مقیم ہیں۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here