حیدرآباد میں دو ٹرینیں آپس میں ٹکراگئیں، 3 افراد جاں بحق، متعدد زخمی

0

حیدرآباد(اے ون نیوز)حیدرآباد میں پٹھان گوٹھ کے قریب دو ٹرینوں میں تصادم کے نتیجے میں 3 افراد جاں بحق ہوگئے ہیں جب کہ مزید ہلاکتوں کا خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے۔

کراچی سے راولپنڈی جانے والی گرین لائن ٹرین حیدر آباد میں پٹھان گوٹھ کے قریب پنجاب سے آنے والی مال بردار ٹرین سے ٹکراگئی، حادثے میں متعدد افراد زخمی ہوئے ہیں جنہیں فوری طور پر اسپتال منتقل کیا جارہا ہے، ریسکیو ٹیمیں جائے حادثہ پر پہنچ گئی ہیں اور امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔

تصادم کے باعث بعض بوگیاں پٹری سے اتر گئی ہیں جس میں مسافر پھنسے ہوئے ہیں۔ حادثے میں دونوں ٹرینوں کے انجن تباہ ہوگئے ہیں۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here