خاتون اول بشریٰ بی بی کی دربار بابا فرید پربغیر پروٹوکول حاضری، فرائض میں غفلت برتنے پر 28 افسران و ملازمین کے تبادلے

0

پاکپتن (اے ون نیوز) خاتون اول بشریٰ بی بی کے بغیر پروٹوکول دربار بابا فرید گنج شکرؒ کے دورے نے انتظامی معاملات کی قلعی کھول دی ، فرائض میں غفلت برتنے پر ایڈمنسٹریٹر اوقاف اور منیجر اوقاف پاکپتن او ایس ڈی بنا دیے گئے جبکہ دربار پر مامور عملہ کے 12 ارکان کو ضلع بدر کردیا گیا ہے۔

خاتون اول بشریٰ بی بی نے دربار بابا فرید ؒ پر بنا کسی پروٹوکول کے حاضری دی، چونکہ وہ پردے میں ہوتی ہیں اس لیے وہاں موجود کوئی بھی شخص انہیں پہچان نہیں پایا اور نہ ہی خاتون اول نے اپنے آپ کو ظاہر کیا۔ حاضری کے بعدبشریٰ بی بی نے دربار کے مختلف حصوں کا دورہ کیا اور انتظامی معاملات کا جائزہ لیا۔

خاتون اول نے دربار پر حاضری کے دوران انتہائی ناقص انتظامی معاملات دیکھے جس کے باعث 2 افسران کو او ایس ڈی اور 3 کا تبادلہ کردیا گیا، فرائض میں غفلت برتنے پر ماتحت عملے کے 23 ارکان کو بھی ٹرانسفر ، پوسٹنگ کا سامنا کرنا پڑا، ان میں 12 ایسے ملازمین بھی شامل ہیں جنہیں ضلع بدر کردیا گیا ہے۔

پاکپتن ۔ خاتون اول بشری بی بی کی دربار حضرت بابا فریدالدین پر اچانک بنا پروٹوکول حاضری، فراٸض میں غفلت برتنے پر ایڈمنسٹریٹر اوقاف اور مینجر اوقاف پاک پتن او ایس ڈی بنا دیے گیے جبکہ دربار بابافریدؒ پر دیگر ڈیوٹی پر مامور عملہ نگران اور نائب قاصد سمیت 12 ملازمین ضلع بدر کر دیے گیے

Posted by Sarfraz Raja on Friday, 21 February 2020

سی سی ٹی وی فوٹیج میں بھی دیکھا جاسکتا ہے کہ خاتون اول بشریٰ بی بی عام لوگوں کی طرح دربار پر حاضری دے رہی ہیں، اس دوران انہوں نے سکیورٹی پر مامور عملے سے کچھ بات چیت بھی کی لیکن ویڈیو دیکھ کر یوں ہی لگتا ہے کہ سکیورٹی اہلکار انہیں پہچان نہیں پائے ۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here