دبئی کے آسمان پر دو چاند نظر آنے لگے

0

دوبئی(اے ون نیوز) دبئی کے آسمان پر دو چاند نظر آنے کی گتھی سلجھ گئی ہے، دبئی انتظامیہ نے نئی ٹیکنالوجی کے تحت آسمان پر دو چاند دکھائے گئے. متحدہ عرب امارات کا خلائی مشن ”ہوپ“( مسبار الامل) آج مریخ کے مدار میں داخل ہوگا اس تاریخی خلائی مشن مریخ کی خوشی منانے اور عوام کو اس مشن کی آگاہی دینے کے لیے دبئی انتظامیہ نے ملک میں پہلی بار نئی ٹیکنالوجی کا استعمال کرتے ہوئے سو میٹر کی دیوقامت دو کرینوں اور 40 میٹر اسکرین کی مدد سے زمین اور مریخ کے چاند کی نمائندگی کرتے ہوئے دو چاند آسمان پر ظاہر کیے.

امارات کا خلائی مشن آج رات پہلی بار مریخ کے مدار میں داخل ہو کر وہاں سے سیارے سے متعلق معلومات بھیجے گا امارات موجودہ سال 2021ءمیں اپنی گولڈن جوبلی منا رہا ہے، امارات کا یہ خلائی مشن گزشتہ سال 20 جولائی کو مریخ پر بھیجا گیا تھا، تحقیقاتی مشن ہوپ پروب میں کوئی خلا باز نہیں ہے. خائی مشن ” ہوپ پروب“ پر نصب آلات مریخ کی معلومات دبئی کے خلائی مرکز بھیجیں گے تحقیقاتی مشن کو 2 مریخی سالوں یعنی 1,374 دن تک کار آمد رہنے کے لیے ڈیزائن کیا گیا ہے واضح رہے کہ متحدہ عرب امارات مریخ پر پہنچنے والا پانچواں ملک ہوگا.

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here