دریائے سندھ میں کشتی الٹنے سے16 افراد ڈوب گئے، 7 کو بچا لیا گیا

0
35

راجن پور(اے ون نیوز) روجھان کے قریب دریائے سندھ میں کشتی الٹ گئی جس کے باعث 16 افراد ڈوب گئے، ریسکیو ٹیموں نے ڈوبنے والے افراد کو نکالنے کیلئے امدادی کارروائیاں شروع کر دیں، 7 افرادکو نکال لیا گیا 9 تاحال لاپتہ ہیں۔ واقعہ کشتی میں سوار دو گروپوں میں جھگڑے کے باعث پیش آیا۔

راجن پور کے قریبی علاقے روجھان میں دریائے سندھ میں کشتی الٹ گئی جس کے نتیجے میں 16 افراد ڈوب گئے۔ ریسکیو ٹیمںا اطلاع ملنے پر موقع پر پہنچیں اور کچھ دیر میں ہی 7 افراد کو پانی سے نکال لیا جبکہ 9 افراد تاحال لاپتہ ہیں جن کی تلاش جاری ہے۔ریسکیو ذرائع کے مطابق بچائے جانے والے 7 افراد کی حالت تشویشناک ہیں جنہیں ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔

بتایا گیا ہے کہ حادثہ کشتی میں سوار دو گروپوں میں جھگڑے کے باعث پیش آیا،زخمیوں اور لاپتہ افراد میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here