دنیا بھر سے سیاح پاکستان آنے کے لیے بے تاب

0

اسلام آباد(اے ون نیوز) پاکستان کی جانب سے سیاحوں کے لیے ای ویزہ سی سہولت کے اجراء کے بعد پوری دنیا سے سیاح ویزہ کی درخواستیں بھیجنے لگے۔ نادرا کو 175ممالک سے 2249سیاحوں نے آن لائن درخواستیں جمع کروا دیں۔درکوستیں جمع کروانے والے سیاحوں میں اٹلی، جرمی، نیوزی لینڈ، فن لینڈ کے سیاح سرِ فہرست ہیں۔ گزشتہ ماہ کنونشن سینٹر میں تقریب سے خطاب میں اس وقت کے وزیر مملکت شہریار آفریدی نے کہا تھا کہ سیاحت کے فروغ کے لئے امن وامان کا قیام بنیادی حیثیت رکھتا ہے، دہشت گردی کے خلاف کامیاب جنگ کے نتیجے میں آج امن و امان کی صورتحال بہتر ہے، یہ تمام کامیابیاں ہم نے ٹیم ورک کے طور پر کام کرتے ہوئے حاصل کیں ہیں۔

انہوں نے کہا کہ جب ہماری حکومت بنی تو وزیراعظم عمران خان کی ترجیحات میں سیاحت کو نمایاں مقام حاصل ہوا، وزیراعظم عمران خان سیاحت کے فروغ کیلئے دن رات کام کررہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ سیاحت کے فروغ کیلئے امن وامان کلیدی حیثیت رکھتا ہے، ہمارا چیلنج ہے کہ دنیا پاکستان میں آئے اور ہمارے پرامن اورمحفوظ ترین پاکستان کو دیکھے، ہم نے ثابت کردیا کہ پاکستان ایک پرامن اور محفوظ ترین ملک ہے۔

انہوں نے اس حوالے سے کہا تھا کہ موجودہ حکومت کا سیاحت کے فروغ کے لئے ایک بہت بڑا قدم یہ بھی ہے کہ ویزہ رجیم کو تبدیل کردیا گیا ہے،175ممالک کوای ویزہ ،50ممالک کو ویزہ آن آرائیول اور بزنس ویزہ سمیت تمام طرح کے ویزوں کو آسان بنادیا گیا ہے، دنیا آئے اور دیکھے کہ پاکستان ایک ذمہ دار، پرامن اور ترقی کرتا ہوا ملک ہے۔ انہوں نے کہا کہ آنے والے چند دنوں میں ویزہ آن آرائیول، ای ویزہ کی سہولت کے تمام تقاضے مکمل ہونے کے بعد دنیا بھر کے سیاحوں کے ہر طرح کی سہولیات میسر ہونگی، ہماری نئی ویزہ پالیسی پاکستان میں سیاحت کو فروغ دینے کیلئے سنجیدہ اقدامات میں سے ایک ہے۔ اب پوری دنیا سے سیاح ویزہ کی درخواستیں بھیجنے لگے ہیں۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here