دنیا کا وہ پہلا ملک جس نے سوشل میڈیا پر مکمل پابندی عائد کردی

0

کمپالا (اے ون نیوز) افریقی ملک یوگنڈا نے صدارتی انتخاب میں شفافیت کی خاطر تمام سوشل میڈیا پلیٹ فارمز کو ملک بھر میں بند کردیا۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق یوگنڈا میں دو روز بعد صدارتی انتخاب ہونے جارہا ہے جس میں شفافیت کو یقینی بنانے کیلئے حکومت نے متعلقہ ادارے کو فیس بک، ٹوئٹر، واٹس ایپ سمیت دیگر سوشل میڈیا پلیٹ فارمز بند کرنے کا حکم دیا ہے۔

یوگنڈا کی ریگولیٹری اتھارٹی نے انٹرنیٹ پرووائیڈرز کو خط لکھ کر کہا ہے کہ تاحکم ثانی تمام سوشل میڈیا پلیٹ فارمز بلاک کردیے جائیں۔ حکومت کے اس حکم کے باعث یوگنڈا میں انٹرنیٹ استعمال کرنے والے ایک کروڑ 70 لاکھ صارفین متاثر ہوں گے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here