دنیا کی پہلی بلی جس میں کرونا وائرس کی تصد یق کردی گئی

0

برسلز(اے ون نیوز)بیلجیئم میں ایک بلی میں بھی کرونا وائرس کی تصدیق ہو گئی ہے،طبی ماہرین حیران رہ گئے ہیں

تفصیلات کے مطابق برسلز ٹائمز نے ایک رپورٹ شائع کی ہے جس کے مطابق جانوروں کے ڈاکٹروں نے ایک بلی کا کرونا وائرس ٹیسٹ کیا جو کہ مثبت آیا ہے،جس کے بعد یہ بلی کرہ ارض پر پہلی بلی بن گئی ہے جو کرونا وائرس کا شکار ہوئی ہے

ڈاکٹروں کے مطابق “بلی کو اسہال تھا ، الٹیاں رہتی تھیں اور سانس لینے میں دشواری کا سامنا کرنا پڑتاتھا۔ پروفیسر اسٹیون وان گچٹ نے برسلز ٹائمز کو بتایا ، “کہ بلی کے معدے سے وائرس ملا۔انہوں نے مزید بتا یا کہ کرونا وائرس “جانوروں سے انسان میں منتقل ہونے کا خطرہ بہت کم ہے۔

بلی کا مالک بھی کرونا وائرس کا شکار ہے اور ایک ہفتے بعد اس کی بلی بھی اس مہلک مرض میں مبتلا ہو گئی ہے،برسلز ٹائمز نے اس مثبت ٹیسٹ کے بعد بلی یا اس کے مالک کی موجودہ حالت کے بارے میں مزید معلومات فراہم نہیں کیں۔

ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن نے کہا ہے کہ “اس بات کا کوئی ثبوت نہیں ملا ہے کہ کوئی کتا ، بلی یا کوئی پالتو جانور CoVID-19 کو انسانی مالکان میں منتقل کرسکتا ہے”۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here