دوران پرواز مسافروں کا پارہ ہائی، لڑائی اکھاڑے میں بدل گئی..ویڈیو دیکھیں

0
153

انقرہ(اے ون نیوز) دوران پرواز لڑائی اکھاڑے میں بدل گئی، ترکی سے روس جانے والی پرواز میں مسافروں نے ایک دوسرے پر تھپڑ اور مکوں کی بارش کر دی۔

برطانوی خبر رساں ادارے کے مطابق ترکی سے روس جانے والی پرواز میں مسافر آپس میں اُلجھ پڑے، یہ واقعہ ترک ایئرلائن کی پرواز کے دوران سینکڑوں فٹ آسمان کی بلندی پر پیش آیا جب مسافر نے خاتون سے کسی بات پر بحث شروع کر دی اور چیخنے چلانے لگا جس پر دیگر مسافر بھی بحث میں شامل ہو گئے اور دیکھتے ہی دیکھتے جہاز اکھاڑے کا منظر پیش کرنے لگا۔

لڑائی میں شامل تین روسی سیاحوں کو ترک انتظامیہ نے گرفتار کر لیا۔ گرفتار ہونے والوں میں دو مرد اور ایک خاتون شامل ہے، جن سے تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔

لڑائی کی ویڈیو ہر جگہ وائرل ہو گئی ہے، ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ روسی شہری کیسے حریف کے ساتھ لڑ رہا ہے جبکہ اسی ویڈیو میں ایک خاتون کو بھی دیکھا جا سکتا ہے۔ ترکی جانے والے یہ روسی لوگ سیاحت کیلئے انقرہ آئے تھے۔

لڑائی جب شروع ہوئی تو جہاز میں موجود بچوں نے رونا شروع کر دیا جس کے بعد دیگر مسافر بھی آ گئے، اسی دوران دیکھا گیا کہ ایک شخص نے خاتون کو مارا ہے۔ اسی دوران نے ایک اور شخص آیا اور کہا کہ آپ لوگ ایک خاتون کو کیسے مار سکتے ہو۔

دیگر لوگ اور جہاز کے عملے نے معاملہ سلجھانے کی کوشش کی تاہم ناکام رہے، لڑائی بڑھنے کے بعد عملے نے تین لوگوں کو حراست میں لے لیا گیا ہے، جن میں دو روسی مرد اور خاتون شامل ہے۔ اس لڑائی کی وجہ سے یہ فلائیٹ تقریباً 45 منٹ تاخیر کا شکار رہی۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here