روسی وی لاگر نے پونے 3 کروڑ روپے کی مرسڈیز کو نذر آتش کردیا……..ویڈیو دیکھیں

0

ماسکو(اے ون نیوز)ایک امیر روسی وی لاگر نے گزشتہ برس اپنی مرسڈیز-اے ایم جی جی63 کو ہیلی کاپٹر کے ذریعے 300 میٹرز کی بلنڈی سے زمین پر گرایا تھا اور اس گاڑی سے ہونے والی مایوسی کے خلاف آواز اٹھائی تھی۔اور اب روس ہی کے ایک اور معروف وی لاگر نے میں اپنی مہنگی ترین مرسڈیز-اے ایم جی جی63 کو نذر آتش کردیا کیونکہ وہ ہر وقت خراب رہتی تھی اور وہ اس کی سروس کروا کر تنگ آگئے تھے۔

روس کے نوجوان وی لاگر میخائل لیٹوین نے اپنی یہ لگژری گاڑی تقریباً ایک لاکھ 70 ہزار ڈالر( 2 کروڑ 74 لاکھ روپے) میں خریدی تھی۔تاہم اتنی زیادہ رقم کی ادائیگی کے باوجود وہ اس گاڑی کی پائیداری اور پرفارمنس سے مطمئن نہیں تھے، انہوں نے دعویٰ کیا کہ ان کی مرسڈیز-اے ایم جی جی63 بہت ہی کم پائیدار رہی۔

انہوں نے کہا کہ گزشتہ 10 ماہ میں صرف 15 ہزار کلومیٹر (9300 میل) کی ڈرائیو کے دوران بھی ان کی گاڑی کو مرمت کی ضرورت پڑی اور وقتاً فوقتاً ورکشاپس پر گئی۔مرمت کی مسلسل ضرورت اور مینوفیکچرر کی جانب سے نقص کی ذمہ داری قبول نہ کرنے سے تنگ آکر روسی وی لاگر نے فیصلہ کیا کہ چیزوں کو حل کرنے کا آسان طریقہ یہ ہے کہ گاڑی کو ہی آگ لگادی جائے۔

مقامی میڈیا رپورٹس کے مطابق میخائل لیٹوین کی گاڑی خریداری کے بعد سے 4 مرتبہ مرسڈیز سروس شاپ میں گئی اور ہر مرتبہ مرسڈیز ڈیلر شپ نے مرمت کے اخراجات اٹھانے میں ہچکچاہٹ کا اظہار کیا اور گاڑی مکمل طور پر ٹھیک کیے بغیر انہیں واپس کردی۔

وی لاگر نے دعویٰ کیا کہ ایک موقع ڈیلرشپ نے گاڑی کو ٹھیک کرنے سے انکار کردیا تھا لہذا وہ اپنے ایک دوست کی ورکشاپ پر گاڑی لے گئے جہاں انہیں معلوم ہوا کہ مرسڈیز نے گزشتہ مرمت میں مرسڈیز نے او ایم کے بجائے آفٹرمارکیٹ پارٹس استعمال کیے تھے۔

تاہم نئی لگژری گاڑی کی مہنگی مرمت کے پیسے خرچ کرنے کے بعد وی لاگر نے گاڑی سے جان چھڑانے کا فیصلہ کیا۔وہ گاڑی کو ایک کھلے میدان میں لے کر گئے اور اس کے اندر اور باہر پٹرول چھڑکا اور مرسڈیز کو نذر آتش کردیا۔

انہوں نے یوٹیوب پر گاڑی کو آگ لگانے کی ویڈیو بھی اپلوڈ کی جو باقاعد منصوبی بندی کرکے بنائی گئی تھی اور اس میں بعد میں ایڈیٹنگ کے بعد ڈرامائی انداز دکھایا گیا ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here