ریڈیو فرانس نے ملکہ الزبتھ سمیت دنیا کی اہم شخصیات کی مرنے کی غلط خبر چلا دی

0

پیرس (اے ون نیوز) فرانس کے سرکاری ریڈیو نےبرطانوی ملکہ الزبتھ،ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای اور معروف برازیلین فٹ بالر پیلے سمیت متعدد افرادکے انتقال کی غلط خبر جاری کردی ۔ تفصیلات کے مطابق ریڈیو فرانس انٹرنیشنل کی ویب سائٹ پر ایک خبر شائع کی گئی جس میں معروف شخصیات کے انتقال کا ذکر کیا گیا تھا ۔

خبر پر صارفین کی جانب سے شدید ردعمل آنے کے بعد ریڈیو فرانس انٹرنیشنل (آر ایف آئی) کی جانب سے جاری بیان میں معذرت کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ غلطی ایک تکنیکی خرابی کے باعث ہوئی ہے جس پر ادارہ متعلقہ افراد سمیت ان کے چاہنے والوں سے معافی چاہتا ہے۔ آر ایف آئی کی جانب سے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری بیان میں کہاگیا ہےکہ ادارہ اس غلطی کی وجوہات جاننےکے لیے تحقیقات کررہا ہے۔

ریڈیو فرانس کے اس ٹوئٹ کو بھی سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے شدید تنقید اور طنزکا سامناکرنا پڑرہا ہے۔ جن افراد کے انتقال کی غلط خبر شائع کی گئی ہے ان میں سابق امریکی صدر جمی کارٹر، کیوبا کے رہنما راؤول کاسترو اور اداکارہ صوفیہ لورین سمیت متعدد معروف شخصیات شامل ہیں۔ خبر میں برطانیہ کی ملکہ الزبتھ، ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای اور معروف فٹبالر پیلے کا نام بھی شامل تھا ۔ غلط خبر کی اشاعت کے بعد ادارے نے اپنے صارفین سے معذرت کرلی ہے ۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here