زمبابوے کے خلاف سیریز،قومی کھلاڑیوں کی کورونا ٹیسٹ رپورٹ آ گئی

0

لاہور(اے ون نیوز)زمبابوے کے خلاف سیریز کیلئے قومی اسکواڈ میں شامل تمام کھلاڑیوں اور آفیشلز کے کوویڈ 19 ٹیسٹ کی رپورٹس منفی آئی ہیں۔ اسکواڈ میں شامل تمام کھلاڑیوں اور ٹیم آفیشلز کے کورونا ٹیسٹ گزشتہ روز لیے گئے تھے جس کی رپورٹ منفی آنے کے بعد اب وہ بائیو سیکیور ببل کا حصہ بن گئے ہیں۔

لاہور کے مقامی ہوٹل میں قائم کردہ بائیو سیکیور ببل میں تمام کھلاڑیوں کو آپس میں ملنے جلنے کی مکمل آزادی ہے۔پاکستان کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں نے قومی زمبابوے کے خلاف سیریز کیلئے قذافی اسٹیڈیم لاہور میں ٹریننگ کا آغاز کردیا۔دونوں ٹیموں کے درمیان سیریز کا پہلا ایک روزہ میچ تیس اکتوبر کو پنڈی کرکٹ اسٹیڈیم راولپنڈی میں کھیلا جائے گا۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here