زونگ کا سسٹم ڈاؤن، لوگوں کے مفت میں پیکیج لگنے لگے

0

اسلام آباد (اے ون نیوز) ٹیلی کام کمپنی زونگ کا سسٹم ڈاؤن ہونے کی وجہ سے صارفین کی موجیں لگ گئیں۔

پاکستان میں زونگ کا سسٹم ڈاؤن ہونے کی وجہ سے صارفین کے مفت میں انٹرنیٹ، کالز اور ایس ایم ایس پیکجز لگنے لگے ہیں۔زونگ کے صارفین کا ’مفتا‘ لگنے کے بعد ان کی جانب سے سوشل میڈیا پر دوسرے نیٹ ورکس کے صارفین کو ’چھیڑا‘ جا رہا ہے اور ’طعنے‘ بھی دیے جا رہے ہیں۔

ٹوئٹر پر زونگ کا ہیش ٹیگ پاکستان میں ٹاپ ٹرینڈ کر رہا ہے۔زونگ انتظامیہ کا کہنا ہے کہ غیر متوقع طور پر بجلی بند ہونے کی وجہ سے بعض علاقوں میں زونگ کی سروسز میں خلل پیدا ہوا ، بجلی کا مسئلہ حل کرنے کے بعد سروسز بحال کردی گئی ہیں۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here