لاہور(اے ون نیوز) پنجاب میں خاتون نے شادی پر اپنے داماد کو کلاشنکوف تحفے میں دے دی، خاتون کی جانب سے انوکھا تحفہ دیے جانے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔ عام طور پر رواج ہے کہ لڑکی کے گھر والے داماد کو شادی کے موقع پر قیمتی تحفہ پیش کرتے ہیں مگر ایک پاکستانی ساس نے اس روایت کو توڑتے ہوئے اپنے داماد کو انوکھا تحفہ دے دیا ۔
تفصیلات کے مطابق ساس کی جانب سے انوکھا تحفہ دئیے جانے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے جس میں خاتون نے بیٹی کی بارات کے موقع پر اپنے داماد کو کلاشنکوف کا تحفہ دیکر سب کو حیرت میں ڈال دیا۔ ساس کی جانب سے داماد کو کلاشنکوف کا تحفہ دینے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہورہی ہے، جس پر سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے دلچسپ تبصرے بھی سامنے آرہے ہیں۔
سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اختیار حسین نامی ٹوئٹر صارف ویڈیو شیئر کرتے ہوئے کہا کہ ’ایسی ساسیں ہونی چاہیے۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ہمارے مطالبے پر غور کیا جائے‘۔
ایسی ساسیں ہونی چاہیے۔۔۔۔ ہمارے جذبات پر بھی غور کیا جاۓ۔۔۔۔۔۔ pic.twitter.com/huSMjH9UGH
— Syed Ikhteyaar (@HussainIkhteyar) November 25, 2020
دلہا کو کلاشنکوف کا تحفہ دئیے جانے پر ریحان عابدی نامی فیس بک صارف نے کہا کہ ’ایسی ساسیں ہوتی ہیں جو داماد کو مستقبل کے لیے تیار کرتی ہیں۔۔ ساس نے داماد کو کلاشنکوف کا تحفہ دیکر متبنہ کردیا‘۔