سری لنکن سیاستدان نے پریس کانفرنس کے دوران کچی مچھلی کیوں کھائی؟…..ویڈیو دیکھیں

0

کولمبو(اے ون نیوز)سری لنکا میں سابق وزیر نے پریس کانفرنس کے دوران کچی مچھلی کھاکر سب کو حیران کردیا، لیکن انہوں نے ایسا کیوں کیا؟برطانوی خبر رساں ایجنسی کے مطابق سری لنکا کے سابق وزیر فشریز دلیپ ویداراچھی کولمبو میں پریس کانفرنس کے دوران لوگوں کو مچھلیاں کھانے کی تلقین کررہے تھے۔

یہ بھی پڑھیں
بھارت میں ہندو لڑکےنے مسلمان لڑکی کو زندہ جلادیا،وجہ بھی سامنے آ گئی

اس دوران انہوں نے کہا کہ ہمارے وہ لوگ جو ماہی گیری کے پیشے سے وابستہ ہیں وہ اپنی مچھلیاں فروخت نہیں کرپارہے ہیں کیوں کہ ہماری عوام مچھلیاں نہیں کھا رہی ہے۔اپوزیشن جماعت سے تعلق رکھنے والے سابق وزیر نے مزید کہا کہ ‘آج میں یہ مچھلی اپنے ساتھ لایا ہوں اور آپ سب سے اپیل کرتا ہوں کہ مچھلی کھائیں، ڈریں مت، آپ کو کورونا وائرس نہیں ہوگا’۔


اس کے ساتھ ہی انہوں نے اپنے ہاتھ میں موجود درمیانے سائز کی مچھلی کو کھانا شروع کردیا۔خیال رہے کہ دنیا بھر کی طرح سری لنکا بھی کورونا سے متاثرہ ہوا ہے اور وہاں مارکیٹیں بند ہوجانے کی وجہ سے ہزاروں ٹن مچھلیاں فروخت نہیں ہوسکی ہیں جوکہ سری لنکن عوام کی مرغوب غذاؤں میں سے ایک ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here