سری نگر سیکرٹریٹ کی عمارت سے کشمیر کا جھنڈا ہٹا دیا گیا

0
96

سری نگر(اے ون نیوز) سری نگر سیکرٹریٹ کی عمارت سے کشمیر کا جھنڈا ہٹا دیا گیا، سیکرٹریٹ کی عمارت پر اب صرف بھارت کا جھنڈا لگا ہوا ہے، اس سے قبل عمارت پر کشمیر اور بھارت دونوں کے جھنڈے لگے ہوئے تھے۔غیرملکی خبریجنسی کے مطابق بھارت نے مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت تبدیل کرنے کے بعد اب سرکاری عمارتوں پر صرف بھارت کے جھنڈے لہرا دیے ہیں۔

بتایا گیا ہے کہ سری نگر سیکرٹریٹ کی عمارت سے کشمیر کا جھنڈا ہٹا دیا گیا ہے۔ سرینگرسیکرٹریٹ کی عمارت پر اب صرف بھارت کا جھنڈا لگا ہوا ہے۔ خبرایجنسی کا کہنا ہے کہ سیکرٹریٹ کی عمارت پر اس سے قبل مقبوضہ کشمیر اور بھارت دونوں کے جھنڈے لگے ہوئے تھے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here