سعودی عرب میں وہ کام ہو گیا جو کبھی تاریخ میں نہیں ہوا تھا

0

جدہ(اے ون نیوز)سعودی عرب میں خواتین نے سائیکلنگ کے میدان میں بھی قدم رکھ دیا، اور مختلف شہروں میں ہونے والی ریس میں ایک ہزار خواتین سائیکلسٹ نے حصہ لیا۔

سعودی عرب میں پہلی بار خواتین کی سائیکل ریس کا مقابلہ منعقد ہوئے، سعودی شہروں جدہ، ریاض اور الخوبر میں ہونے والی ریس میں ایک ہزار خواتین سائیکلسٹ شریک تھیں۔

سعودی عرب میں ہونے والی اس نوعیت کے پہلے اور تاریخی مقابلے میں نادیہ شوکدی ریس کی فاتح قرارپائیں۔سعودی حکام نے اس مقابلے کو سعودی عرب کی تاریخ میں صحت اور خوشحالی کے حوالے سے اہم قدم قرار دیا ہے۔

سعودی اسپورٹس فیڈریشن کے مطابق سعودی عرب میں سائیکلنگ کو تیزی سے فروغ حاصل ہورہا ہے اور بڑی تعداد میں سعودی خواتین سائیکل چلانے میں دلچسپی لے رہی ہیں۔

عرب نیو ز نے بتایا کہ سعودی عرب کے وژن 2030 کے مطابق آئندہ 10 سالوں میں جسمانی سرگرمیوں میں 40 فیصد اضافے کا ہدف رکھا گیا ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here