سعودی عرب نے خواتین کو ایک اور شعبے میں بھی ملازمت کی اجازت دے دی

0

ریاض (اے ون نیوز) سعودی عرب نے خواتین کےلئے ایک اور شعبے میں بھی ملازمت کے دروازے کھول دئے،سبے سے پہلے خواتین کو ڈرائیونگ کی اجازت دی گئی تھی ، خواتین کو خود مختار بنانے کی نئی پالیسی پر عمل پیرہ ہوتے ہوئے سعودی عرب نے اب خواتین کو فوج میں بھرتی کی اجازت بھی دے دی ہے۔

تفصیلات کے مطابق سعودی وزارت دفاع نے حکم دیا ہے کہ خواتین کے سعودی افواج میں بھرتی کے سلسلے کا آغاز کیا جائے۔سعودی وزارت دفاع کے احکامات کے بعد اب مردوں کے شانہ بشانہ خواتین بھی اب فوج میں بھرتی ہونے کے لیے درخواست دائر کر سکیں گی۔ بتایا گیا ہے کہ سعودی حکام نے خواتین کو فوج میں بھرتی کی اجازت دی ہے۔ اتوار کے روز سے آن لائن پورٹل کے ذریعے سعودی فوج میں داخلے کے لیے درخواست دائر کرنے کے سلسلے کا آغاز ہو رہا ہے۔

سعودی عرب کی آرمی، ایئر فورس، نیوی، سٹریٹیجک میزائل فورس اور میڈیکل سروس میں سپاہی سے لے کر سارجنٹ تک کی تعیناتیوں کے لیے درخواست دی جا سکتی ہے۔ تاہم خواتین کے فوج میں بھرتی ہونے کے حوالے سے چند قواعد و ضوابط بھی مرتبہ کیے گئے ہیں جن کے مطابق تمام درخواست گزار خواتین کو طبی لحاظ سے تندرست ہونے کے علاوہ داخلے کی تمام شرائط پر پورا اترنا ہوگا۔ تاہم خواتین کے لئے اضافی شرائط رکھی گئی ہیں۔ کوئی بھی خاتون سرکاری ملازم فوج میں بھرتی ہونے کی اہل نہیں ہیں۔ اس کے علاوہ متعلقہ خواتین کو 21 سے 40 سال تک کی عمر کا ہونا چاہیے اور ان کا قد 155 سینٹی میٹر یا اس سے زیادہ ہونے کی شرط رکھی گئی ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here